- الإعلانات -

وزیر اعظم عمران خان کو راوی ریورفرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ پر بریفنگ

چیف سیکرٹری پنجاب اور ڈی جی ایل ڈی اے کی منصوبے پر عملدرآمد کے حوالے سے لاگت کے تخمینے، زمین کی دستیابی، پانی کی فراہمی، منصوبے کی فزیبلٹی، قانونی پہلوؤں اور ٹائم لائن پر تفصیلی بریفنگ ۔

منصوبے میں نجی شعبے کے تعاون، مختلف حکومتی محکموں کے درمیان کوارڈینیشن اور فنڈنگ کے حوالے سے مجوزہ اقدامات پر شرکاء کو آگاہ کیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ تقریبا ایک سال میں تمام انتظامی معاملات مکمل کر کے منصوبہ سنگ بنیاد کے لئے تیار ہو جائے گا ۔

لاہور کے سب سے بڑے مسائل صاف پانی کی کمی اور بے ترتیب تعمیرات ہیں، وزیر اعظم عمران خان

دس سال بعد لاہور میں گراونڈ واٹر کی سطح میں بہت کمی آ جائے گی، آپ ایسا منصوبہ بنائیں کہ آنے والی نسلوں کو پانی کے مسائل درپیش نہ ہوں، وزیر اعظم کی ڈی جی ایل ڈی اے کو ہدایت

وزیر اعلی آفس اس منصوبے کو ٹائم لائن کے تحت مکمل کروائے۔ اس معاملے میں کسی بھی طرح کی رکاو ٹ کو دور کیاجائے ، وزیر اعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے صوبائ انتظامیہ کی طرف سے منصوبے کی تکمیل کے حوالے سے روڈ میپ پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ منصوبہ ایک شاندار ماڈرن سٹی ہوگا اور عوام الناس کے لئے کشش کا باعث ہوگا۔

یہ منصوبہ ایک پہلا بڑا ہاوسنگ منصوبہ ہے جو کئ دہائیوں کے بعد صرف پاکستان تحریک انصاف کی حکومت شروع بھی کر رہی ہے اور انشاءاللہ مکمل بھی کرے گی۔ وزیراعظم

اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، معاون خصوصی سید زوالفقار عباس بخاری، معاون خصوصی بیرسٹر شہزاد اکبر، وزیر برائے ہاوسنگ پنجاب میاں محمودالرشید، وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت، چیف سیکرٹری پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان، چیئرمین نیا پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی لیفٹننٹ جنرل ( ر ) انور علی حیدر اور دیگر سینیئر افسران شریک تھے