- الإعلانات -

سائبر کرائم کی روک تھام اور قوانین سے شہریوں کو روشناس کروانے کے لیے روزنامہ پاکستان اور روز نیوز کو آگاہی مہم ضرور چلانی چاہیے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد

لاہور (قاسم علی سے چیف) جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کے
سائبر کرائمز عام جرائم سے مختلف ہیں سائبر جرائم کی نوعیت کوسمجھنے کی ضرورت ہے دنیا بھر میں سائبر جرائم اور قوانین کے حوالے سے بہت کام ہو رہا ہے۔ حکومت کو سائبر جرائم کے مسئلے کو سنجیدگی سے دیکھنا ہو گا سائبر کرائمز کے متاثرین کو جلد ریلیف مہیا کرنا ترجیح ہونی چاہیے۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے ان خیالات کا اظہار سائیبر قوانین بارے منعقدہ سمینار میں کیا چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کا شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کے سائبر سیکیورٹی کے بارے میں قوانین کو سخت بنانے کی ضرورت ہے
جب کے تقریب کے موقع پر بیورو چیف روز نیوز لاہور قاسم علی نے چیف جسٹس آف پاکستان سے کانفرنس آمد پر ملاقات کی اور چیف جسٹس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے روز نیوز اور روزنامہ پاکستان سردار خان نیازی صاحب کی سربراہی میں ملک کی بہتری کے لیے کردار ادا کررہا ہے سائیبر کرائم کے حوالے سے روز نیوز آگاہی پروگرام شروع کررہا ہے
چیف جسٹس آف پاکستان نے نمائندہ کو ہدایت کی کے روز نیوز کو سائیبر کرائم کے حوالے سے آگاہی پروگرام ضرور چلانے چاہیے