- الإعلانات -

نعیم الحق ،تحریک انصاف کی 23سالہ جدوجہد میں وہ میرے ساتھ رہے عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میرے پرانے دوست نعیم الحق کی موت کی خبر نے ہلا کر رکھ دیا ہے ،وہ تحریک انصا ف کے 10بانی اراکین میں سے ایک تھے ،تحریک انصاف کی 23سالہ جدوجہد میں وہ میرے ساتھ رہے ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم نے کہا کہ میں جب بھی مشکل میں ہوتا تو وہ ہمیشہ میری سپورٹ کرتے ،نعیم الحق نے گزشتہ دو سالوں سے کینسر کے ساتھ بڑی بہادری کے ساتھ جنگ لڑی ،وہ آخر تک پارٹی کے معاملات میں شامل رہے اور جہاں تک ممکن ہوا انہوں نے کابینہ اجلاس میں بھی اپنی شرکت لازم بنائی ۔عمران خان نے کہا کہ نعیم الحق کے جانے سے نہ پر ہونے والا خلا پیدا ہو گیا ۔