- الإعلانات -

وزیراعظم عمران خان کی گورنر ہاؤس لاہور آمد

 (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کی گورنر ہاؤس لاہور آمد ، وزیراعظم عمران خان سے گورنر پنجاب چوھدری محمّد سرور نے ملاقات کی۔ وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری ایک بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ہفتہ کو اپنے دورہ کے موقع پر گورنر ہاؤس لاہور میں پنجاب کے مستحقین میں صحت انصاف کارڈ تقسیم کئے اور اس حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب بھی کیا۔ واضح رہے کہ صحت انصاف کارڈ کے تحت ہر خاندان کو سات لاکھ بیس ہزار روپے سالانہ کی رقم صحت کی سہولیات کی مد میں میسر ہوتی ہے، پنجاب کے 70 لاکھ سے زیادہ خاندان صحت انصاف کارڈ سے مستفید ہوں گے