- الإعلانات -

دیرینہ ساتھی نعیم الحق کی وفات ایک دھچکہ ہے،ان کی وفات سے ایک بڑا خلا پیدا ہوگیا ہے،وزیر اعظم عمران خان کا ٹویٹ

 (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دیرینہ ساتھی نعیم الحق کی وفات ایک دھچکہ ہے،ان کی وفات سے ایک بڑا خلا پیدا ہوگیا ہے۔ ہفتہ کو سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ تحریک انصاف کی 23سالہ جدوجہد میںنعیم الحق میرے ساتھ کھڑے رہے،وہ پی ٹی آئی کے بانی دس لوگوں میں شمار ہوتے تھے ،وہ پارٹی سے انتہائی مخلص تھے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ نعیم الحق ہر مشکل گھڑی میں ہمارے ساتھ رہے،نعیم الحق نے جرا ت اور حوصلہ سے گزشتہ دو سال کینسر کا مقابلہ کیا ، وہ آخری سانس تک پارٹی معاملات میں پوری طرح شامل رہے اور جب تک ممکن ہوا کابینہ کے اجلاسوں میں شریک ہوتے رہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ نعیم الحق کی وفات سے ایک بڑا خلا پیدا ہوگیا ہے