- الإعلانات -

نعیم الحق نے پی ٹی آئی کی کامیابی کیلئے انتھک محنت کی، انہوں نے پی ٹی آئی کے منشور اور وژن کیلئے کام کیا وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

 (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نعیم الحق نے پی ٹی آئی کی کامیابی کیلئے انتھک محنت کی اور پی ٹی آئی کے منشور اور وژن کیلئے کام کیا۔ نعیم الحق کی وفات پر تعزیت کے اظہار کیلئے اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ نعیم الحق نے شوکت خانم ہسپتال کیلئے بھی بہت کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ نعیم الحق کے انتقال پرگہرا دکھ ہوا ہے، وہ وزیراعظم عمران خان کے دیرینہ ساتھی اور پارٹی کا عظیم اثاثہ تھے، ان کے انتقال سے پیدا ہونے والاخلا آسانی سے پر نہیں ہوگا۔انہوں نے بیماری کا استقامت اور حوصلے سے مقابلہ کیا۔معاون خصوصی اطلاعات و نشریات نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کوصبر جمیل دے