- الإعلانات -

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا معاون خصوصی نعیم الحق کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے معاون خصوصی نعیم الحق کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ ایوان صدر میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق صدر ممکت نے مرحوم کی درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لئے صبر و جمیل کی دعا کی ہے۔ صدرمملکت نے مرحوم کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کا شمار وزیراعظم عمران خان کے دیرینہ ساتھیوں میں ہوتا تھا، انہوں نے بہادری سے کینسر جیسے مرض کا مقابلہ کیا۔ان کی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی