- الإعلانات -

ایف اے ٹی ایف کا اہم اجلاس آج پیرس میں ہوگا،ایف اے ٹی ایف کا اجلاس21 فروری تک جاری رہے گا،پاکستانی وفد کی سربراہی وزیراقتصادی امور حماداظہر کریں گے ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ذرائع وزارت خزانہ کاکہناہے کہ اجلاس میں ایف اے ٹی ایف کو22 نکات پر بریفنگ دی جائے گی،ایف اے ٹی ایف نے ان نکات پرقانون سازی اورادارہ جاتی کارکردگی کاتقاضا کررکھا ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر،سٹیٹ بینک ،پارلیمنٹ اور ایس ای سی پی کی کارکردگی فوکس رہے گی، پراپرٹی ڈیلرز،وکلا ،بینک حکام،ایف آئی اے اور کسٹم حکام کی کارکردگی پر سوالات ہونگے