- الإعلانات -

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی نعیم الحق کی رہائش گاہ آمد ، لواحقین سے اظہار تعزیت کیا

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اتوار کو وزیراعظم کے معاون خصوصی اور تحریک انصاف کے سینئر رہنماء نعیم الحق کے انتقال پر لواحقین سے ان کی رہائش گاہ پر اظہار تعزیت کیا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے نعیم الحق کے انتقال پر لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا انتقال وزیراعظم عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعا بھی کی