- الإعلانات -

ڈیرہ چشمہ روڈ پر عمر خیل اڈا کے مقام پر ڈیرہ غازی خان سے راوالپنڈی جانے والی مسافر بس تیز رفتاری کے باعث الٹ کر کھائی میں جاگری گئی

ڈیرہ چشمہ روڈ پر عمر خیل اڈا کے مقام پر ڈیرہ غازی خان سے راوالپنڈی جانے والی مسافر بس تیز رفتاری کے باعث الٹ کر کھائی میں جاگری گئی، 3افراد جاں بحق،10افراد زخمی،4کی حالت نازک، شدید زخمی افراد چشمہ اٹامک ہسپتال منتقل، ریسکیو1122کے ڈسٹرکٹ یمرجنسی آفیسر کی نگرانی میں امداد سرگرمیاں جاری۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ چشمہ روڈ پر عمر خیل اڈا کے قریب ڈیرہ غازی خان سے راوالپنڈی جانے والی حسن کوچ کمپنی کی مسافر بس نمبرK-1175 تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی اور سڑک سے نیچے کھائی میں جاگری۔ حادثہ کے نتیجہ میں محمد عاطف ولد محمد آصف سکنہ ریلوے کالونی ڈیرہ غازی خان، محمد عمر ولد حمید اللہ سکنہ وہوا تحصیل تونسہ ضلع ڈیرہ غازی خان سمیت3افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ10افراد کے زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتی ہی ریسکیو1122ڈیرہ کی تین ایمبولینس گاڑیاں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کاشف سلام کی نگرانی میں جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور امدادی سرگرمیاں شروع کردیں۔ زخمیوں میں4افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جنہیں فوری طور پر چشمہ اٹانک ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ دیگر زخمیوں کو پہاڑ پور اور ڈیرہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔