- الإعلانات -

وزیراعظم ہاوس میں نعیم الحق کی غائبانہ نمازہ آج اداکی جائے گی۔وزیراعظم عمران خان پی ایم ہاوس میں نماز جنازہ میں شریک ہوں گے۔نماز جنازہ کے بعد نعیم الحق کے ایصال ثواب کیلئے قل خوانی بھی ہوگی۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان کے دیرینہ دوست اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی کارکن نعیم الحق ہفتے کو کراچی میں انتقال کرگئے تھے، وہ گزشتی کچھ سال سے کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھے اور آغاخان ہسپتال میں ان کا علاج ہو رہا تھا۔

نعیم الحق کی نماز جنازہ کل کراچی میں اد ا کی گئی اور انہیں وہیں سپرد خاک کیاگیا۔ ان کے انتقال پر تمام سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے اظہارافسوس کیاگیاتھا۔