- الإعلانات -

پاکستان نیوی کی بائیولوجیکل اینڈ کیمیکل ڈیمیج کنٹرول (این بی سی ڈی) ٹیم نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہی

علی زیدی کا کہنا تھا کہ کیماڑی میں ہونے والے واقعے سے متعلق ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے، تحقیقات شروع کردی گئی ہے، رپورٹ عوام کے سامنے پیش کی جائے گی۔وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کا کہنا ہے کہ انہوں نے ماسک کے بغیر ایسٹ وہارف میں جہازوں اور امریکا سے درآمد سویا بین کے کنٹینرز کا معائنہ کیا ہے، کسی جہاز سے گیس خارج نہیں ہورہی، سوشل میڈیا پر واقعے سے متعلق بھارتی پراپیگنڈا زیادہ لگ رہاہے ۔

انہوں نے واضح کرتے ہوئے بتایاکہ کسی جہاز کے لنگرانداز ہونے سے واقعہ پیش نہیں آیا، وائرل ویڈیو سویا بین جہاز کی ہے اور ہرکولیز نامی ملائیشیا کے جہاز میں بھی امریکہ سے سویابین آیاہے لیکن گیس کا اخراج نہیں ہورہا، وہ خود ماسک پہنے بغیر وہاں گئے ہیں، ان کاکہناتھاکہ جیکسن مارکیٹ کے قریب زمین سے پراسرار گیس نکلی ہے تا ہم   سندھ حکومت  اور کے پی ٹی کے پاس وسائل نہیں، ایک اور ادارے کو درخواست کی ہے جنہوں نے تحقیقات بھی شروع کردی ہیں۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ متاثر ہونے والوں میں وہی لوگ شامل ہیں جو اس علاقے میں موجود تھے ۔