- الإعلانات -

سخاوت کا تعلق بینک بیلنس سے نہیں ہے۔ عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے افغان مہاجرین سے متعلق عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس لئے افغان مہاجرین کی واپسی نہیں چاہتے کہ پچاس لاکھ مہاجرین یہاں مقیم ہیں بلکہ اس لئے واپسی اور ان کی بحالی چاہتے ہیںکیونکہ افغانستان کے عوام امن کے مستحق ہیں ۔وہ گزشتہ چالیس سال سے مشکلات کا شکار ہیں۔افغان عوام نے40برس میں کسی بھی قوم سے زیادہ مشکلات اٹھائی ہیں۔ افغانستان میں امن کیلئے ہر ممکن تعاون کرنے کیلئے تیار ہیں، اس حوالے سے ہماری حکومت ہر وہ سہولت فراہم کرے گی جو امن کیلئے ضروری ہو

انہوں نے کہاہم افغانستان میں امن چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہاڈیڑھ برس کے دوران میری حکومت نے افغان امن عمل کیلئے جوہوسکاکیاہے۔افغانستان میں تنازع جاری رہنا پاکستان کے حق میں نہیں اس لئے پاکستان افغان امن عمل کیلئے جو کچھ ہو سکتاہے وہ کر رہا ہے ۔

وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ ماضی میں حالات جیسے بھی رہے ہوں،ہم سب اب افغانستان میں امن چاہتے ہیں۔اپناگھرچھوڑناانسان کیلئے بہت مشکل فیصلہ ہوتاہے.

انہوں نے کہاافغان بچے پاکستانی ٹیم کوکرکٹ کھیلتادیکھتے تھے، افغان مہاجرین کے بچوں نے پاکستان میں کرکٹ کھیلناسیکھی۔ افغانستان کی کرکٹ ٹیم آج عالمی درجہ بندی میں شامل ہوچکی ہے۔پاکستان نے کرکٹ میں بھی افغانستان کی مدد کی ۔وزیراعظم عمران خان نے کہادعا ہے افغانستان میں امن مذاکرات کامیاب ہوں۔