- الإعلانات -

وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیر صدارت اجلاسمتعلقہ اداروں نے اسلام آباد کو خانپور ڈیم سے پانی سپلائی بارے پیش رفت سے آگاہ کیا

 وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیر صدارت پیر کو اسلام آباد کو پانی سپلائی کے حوالے سے اقدامات پر اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں اسلام آباد کو خانپور ڈیم سے پانی سپلائی کے حوالے سے متعلقہ اداروں نے پیش رفت سے آگاہ کیا، وفاقی وزیر اسد عمر نے تمام سٹیک ہولڈرز کو ہدایت کی کہ تمام کام کو بروقت مکمل کیا جائے تا کہ اسلام آباد میں پانی کا کمی کا مسئلہ ختم ہو سکے۔اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان ، رکن قومی اسمبلی راجہ خرم نواز، سی ڈی اے حکام، ڈی جی فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ اتھارٹی، ایم ڈی واسا، پلاننگ کمیشن حکام، سیکرٹری پنجاب ایریگیشن، سیکریٹری کے پی کے ایریگیشن، سٹیشن کمانڈر کنٹونمنٹ راولپنڈی، ممبر واپڈا نے شرکت کی