- الإعلانات -

چئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی وفد کے ہمراہ 19 سے 21 فروری تک بحرین کا سرکاری دورہ کریںگے

چئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی وفد کے ہمراہ19 سے 21 فروری تک بحرین کا سرکاری دورہ کریںگے جس کی دعوت بحرین کی شوری کونسل کے سربراہ نے دی ہے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ کا تقریباً 14 ماہ کے بعد کسی بھی ملک یہ پہلا سرکاری دورہ ہوگا۔ چیئرمین سینیٹ نے گزشتہ ایک سال سے زائد عرصہ میں کوئی بھی غیر ملکی دورہ نہیں کیا۔ چیئرمین سینیٹ کے خود اختیار کردہ بچت اقدامات کے تحت بیرون ملک دورے کم کئے گئے ہیں۔ چیرمین سینیٹ آخری مرتبہ 18 تا 22 دسمبر2018ءکو سعودی عرب دورے پر گئے تھے۔ ان بحرین کے دورے کا مقصد پارلیمانی تعاون کو فروغ دینا اور باہمی روابط کو فروغ دینا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ان کا دوروں پر نہ جانے کا مقصد قومی خزانے پر بوجھ کو کم کرنا ہے۔ اس دورے کی دعوت بحرین کی شوری کونسل کے چیئرمین نے دی ہے اور اس میں سینیٹ پر بوجھ نہیں پڑے گا۔ بحرین دورے میں سینیٹرز عابدہ عظیم، کلثوم پروین ، منظور کاکڑ، حافظ عبدالکریم،کیشو بائی ، مرزا محمد آفریدی اور فدا محمد شامل ہوںگے