- الإعلانات -

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیراہتمام ”ریسرچ اینڈ پریکٹسسز اِن ایجوکیشن“کے موضوع پر 2 روزہ پانچویں عالمی کانفرنس منگل کو ہوگی

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں فیکلٹی آف ایجوکیشن کے زیر اہتمام ”ریسرچ اینڈ پریکٹسسز اِن ایجوکیشن“کے موضوع پر2 روزہ پانچویں عالمی کانفرنس منگل کو وائس چانسلر ¾ پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم کے زیر صدارت منعقد ہوگی۔ ملکی و غیر ملکی نامور ماہرین ”تعلیم میںمطابقت اور معیار“ پر مقالات پیش کریں گے۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر نئی نسل کو تحقیق و تخلیق کی جانب راغب کرنے اور اُن کے اندر چپھی ہوئی صلاحیتوں کو بیدار کرانے کوخاص اہمیت دیتے ہیںتاکہ وہ سماجی۔اقصادی ترقی میں کردار ادا کرسکیں ¾ اسی نقطہ نظر سے کانفرنس ہال کے احاطے میںیونیورسٹی کے طلبہ کی تیارکردہ پراجیکٹس کی نمائش بھی ہوگی ¾ مقاصد میںطلبہ کی حوصلہ افزائی کرانا ¾ اُن کی تیارکردہ پراجیکٹس کو پالیسی میکرز اور مارکیٹ تک پہنچانا اور نئی نسل کو انوویشن اور تخلیق کی جانب راغب کرنا شامل ہیں