- الإعلانات -

مختلف وزارتوں اور ڈویژنوںکے ترقیاتی منصوبوں کے لئے اب تک مجموعی طور پر4 کھرب 44 ارب 29کروڑ روپے کے فنڈز جاری

 وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوںکے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 4 کھرب 44 ارب 29کروڑ 86 لاکھ روپے سے زیادہ کے فنڈز جاری کئے ہیں، حکومت نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے لئے 9 کھرب 25 ارب روپے کے فنڈز مختص کر رکھے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے خیبر پختونخوا میں ضم شدہ اضلاع کے 10سالہ ترقیاتی پلان کے تحت 23 ارب، خیبر پختونخوا میں ضم شدہ اضلاع کے لئے 9 ارب 68 کروڑ31لاکھ، سکیورٹی مےں اضافے کے لئے 26 ارب 78 کروڑ، پرائم منسٹر یوتھ ہنر مند پروگرام کے لئے ایک ارب51 کروڑ 62 لاکھ، ایرا کے لئے 2 ارب 4کروڑ 51 لاکھ، عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی کے لئے 5 ارب، گلگت بلتستان بلاک کے لئے 12ارب 84کروڑ، اے جے کے بلاک کے لئے20 ارب 75 کروڑ، این ایچ اے کے لئے ایک کھرب 40 ارب 39کروڑ، این ٹی ڈی سی (پیپکو) کے لئے11 ارب41 کروڑ، واٹر ریسورس ڈویژن کے لئے 51 ارب 57 کروڑ41 لاکھ، ٹیکسٹائل انڈسٹری ڈویژن کے لئے8کروڑ 11 لاکھ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجیکل ریسرچ ڈویژن کے لیے 2 ارب11کروڑ، ریونیو ڈویژن کے لئے 4 ارب24 کروڑ، ریلویز ڈوےژن کے لئے 10 ارب14 کروڑ، پاورٹی ڈویژن کے لئے 8 کروڑ، پلاننگ کمیشن کے لئے 93 کروڑ 16 لاکھ، پٹرولیم ڈویژن کے لئے 29کروڑ 32 لاکھ، پاکستان نیوکلیئر اتھارٹی کے لئے22 کروڑ94 لاکھ، قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن کے لئے12 کروڑ48 لاکھ ، ملک میں صحت کی سہولیات بہتر بنانے کے لئے7 ارب 13 کروڑ، نیشنل فوڈ سکیورٹی ریسرچ ڈویژن کے لئے 8 ارب 16کروڑ، نارکوٹکس ڈویژن کنٹرول کے لئے 5 کروڑ 85 لاکھ، میری ٹائم افیئرڈویژن کے لئے 54 کروڑ 72 لاکھ، لاءجسٹس ڈویژن کے لئے 64 کروڑ 91 لاکھ، داخلہ ڈویژن کے لئے 6 ارب8 کروڑ 71 لاکھ، بین الصوبائی رابطہ ڈویژن 22 کروڑ 22 لاکھ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام ڈویژن کے لئے 3 ارب 1کروڑ، انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ ڈویژن کے لئے 20 کروڑ 84 لاکھ، صنعت وپیداوار ڈویژن کے لئے73کروڑ19 لاکھ، انسانی حقوق ڈویژن کے لئے 12کروڑ70 لاکھ، ہاﺅسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کے لئے 2 ارب 22 کروڑ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لئے 22ارب 70 کروڑ 99 لاکھ، فارن افیئرز ڈویژن ایک کروڑ 99 لاکھ، فنانس ڈویژن کے لئے 6 ارب 83 کروڑ، وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ڈویژن کے لئے 2 ارب 19کروڑ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے لئے 10 کروڑ 19 لاکھ، ڈیفنس پروڈکشن ڈویژن کے لئے ایک ارب 36 کروڑ، ڈیفنس ڈویژن کے لئے 25 کروڑ 15 لاکھ، کمیونیکیشن ڈویژن کے لئے 15 کروڑ 3 لاکھ، موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کے لئے 6 ارب 4 کروڑ، کامرس ڈویژن کے لئے 5 کروڑ، کابینہ ڈویژن کے لئے 30 ارب 9 کروڑ 75 لاکھ، سرمایہ کاری بورڈ کے لئے8کروڑ، ایوی ایشن ڈویژن کے لئے ایک ارب 64کروڑ 18 لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں