- الإعلانات -

، سیفران کے وزیر صاحبزادہ محبوب سلطان کا کانفرنس سے خطاب

 سیفران کے وزیر صاحبزادہ محبوب سلطان نے کہا ہے کہ پاکستان 40 سال سے لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے۔وہ پاکستان کی طرف سے افغان مہاجرین کی میزبانی کے 40 سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقدہ عالمی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس اور مہاجرین کے لئے اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر سمیت اہم ملکی اور عالمی شخصیات موجود تھیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان 40 سال سے لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے۔ عالمی شراکت داروں کے ساتھ مل کر ان مہاجرین کی وطن واپسی کی مو¿ثر حکمت عملی وضع کرنی چاہیے۔ پاکستان افغان مہاجرین کی باعزت واپسی کے لئے اپنا کردار اد اکرتا رہے گا