- الإعلانات -

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد سے ملاقات میں گفتگو

 وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن و مفاہمتی عمل کے لئے اپنی مثبت کوششیں جاری رکھے گا۔ یہ بات انہوں نے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے پیر کو وزارت خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔ قبل ازیں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے وزارت خارجہ آمد پر زلمے خلیل زاد کا خیرمقدم کیا۔ملاقات کے دوران وزیر خارجہ نے کہا کہ افغان مسئلے کے حل کے لئے پاکستان نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔افغانستان میں امن ومفاہمتی عمل کے لئے پاکستان اپنی مثبت کوششیں جاری رکھے گا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغان مہاجرین کی باعزت وطن واپسی کے لئے مرحلہ وار، وسائل اور وقت کے تعین پر مبنی خاکہ تیار کرنا ہوگا۔زلمے خلیل زاد نے پاکستان کی جانب سے افغان مہاجرین کی چار دہائیوں سے میزبانی اور امن کی کوششوں کی تعریف کی