- الإعلانات -

پاکستان نے فضا سے زمین اور سمندر پر مار کرنے والے کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا

پاکستان نے فضا سے زمین اور سمندر پر مار کرنے والے کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے فضا سے مار کرنے والے کروز میزائل رعد ٹو کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔ رعد ٹو میزائل 600کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔یہ میزائل زمین اور سمندر میں بھی مار کرسکتا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل میں جدید ترین نیو ی گیشن سسٹم نصب ہے۔ جس کی مدد سے اس نے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔