- الإعلانات -

وزیرِاعظم عمران خان کی زیر صدارت کھانے پینے کی چیزوں اور دیگر اشیاءکی سمگلنگ کی روک تھام کے حوالہ سے اجلاس، آئی بی، آئی ایس آئی اور ایف آئی اے کو سمگلنگ کے خلاف مو¿ثر کریک ڈاﺅن کی مانیٹرنگ رپورٹ باقاعدگی سے پیش کرنے کی ہدایت

 وزیرِاعظم عمران خان نے سمگلنگ کی روک تھام کےلئے ملک بھر میں بڑے پیمانے پر فوری کریک ڈاﺅن کا حکم دیا ہے جبکہ آئی بی، آئی ایس آئی اور ایف آئی اے کو سمگلنگ کے خلاف مو¿ثر کریک ڈاﺅن کی مانیٹرنگ رپورٹ باقاعدگی سے پیش کرنے اور بلوچستان میں بارڈر مارکیٹس کے قیام کے منصوبہ کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق منگل کو وزیرِاعظم عمران خان کی زیر صدارت کھانے پینے کی چیزوں اور دیگر اشیاءکی سمگلنگ کی روک تھام کے حوالہ سے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی مخدوم خسرو بختیار، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری نیشنل فوڈ سکیورٹی، قائم مقام چیئرمین ایف بی آر، صوبائی ہوم سیکرٹریز و دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ وزیراعظم نے وزارتِ داخلہ، قانون نافذ کرنے والے وفاقی و صوبائی اداروں، ایف بی آر، صوبائی حکومتوں کو مشترکہ طور پر سمگلنگ کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کی جبکہ وزارت داخلہ کو حکم دیا کہ وہ آئندہ 48 گھنٹوں میں کئے جانے والے اقدامات اور جامع لائحہ عمل پر مبنی رپورٹ پیش کرے۔ وزیراعظم نے سمگلنگ کی روک تھام کےلئے بنائی جانے والی ٹاسک فورس کی سفارشات کو مدنظر رکھتے ہوئے قلیل المدت، وسط مدتی اور طویل المدت اقدامات شروع کرنے کی بھی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے آئی بی، آئی ایس آئی اور ایف آئی اے کو سمگلنگ کے خلاف مو¿ثر کریک ڈاﺅن کی مانیٹرنگ رپورٹ باقاعدگی سے پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔ اس موقع پر اجلاس میں مغربی سرحدوں پر بارڈر مارکیٹس کے قیام میں پیشرفت کی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ بلوچستان میں بارڈر مارکیٹس کے قیام پر پیشرفت کی رفتار کو تیز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ فوڈ آئٹمز کی سمگلنگ سے قیمتوں میں اضافہ اور عام آدمی تکالیف کا شکار ہوتا ہے جو کسی صورت قبول نہیں، سمگلنگ کی وجہ سے ملکی معیشت کو اربوں روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے، سمگلنگ کی مو¿ثر روک تھام قومی مفاد کا معاملہ ہے اس میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی تیل کے حوالہ سے جامع پالیسی تشکیل دی جائے، سمگلنگ کی روک تھام کےلئے ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جائے