- الإعلانات -

پاکستان کا فضاءسے مارکر نے والے کروز میزائل”رعد دوئم“ کا کامیاب تجربہ

پاکستان نے فضاءسے مارکر نے والے کروز میزائل”رعد دوئم“ کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے، یہ کروز میزائل 600 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے، رعد دوئم زمین اور سمندر سے بھی ہدف بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، ہتھیاروں کا نظام جدید ترین رہنمائی اور نیویگیشن سسٹم سے لیس ہے، کامیاب تجربہ سے پاکستان نے ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کروز میزائل رعد دوئم کے کامیاب تجربہ کا مشاہدہ ڈائریکٹر جنرل سٹرٹیجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج، چیئرمین نیسکام ڈاکٹر نبیل حیات ملک سٹرٹیجک پلانز ڈویژن ، سٹرٹیجک فورسز اور سٹرٹیجک آرگنائزیشن کے سینئر افسران نے کیا۔ ڈائریکٹر جنرل سٹرٹیجک پلانز ڈویژن نے سائنسدانوں اور انجینئروں کی تکنیکی صلاحیت، لگن اور عزم کی تعریف کی جنہوں نے ہتھیاروں کے نظام کی آگے بڑھانے اور تجربہ کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کامیاب تجربے کو ”پاکستان کی صلاحیتوں کی تکمیل کی جانب ایک بڑا قدم“ بھی قرار دیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا، پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ، پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے سائنسدانوں اور انجینئرز کو رعدم دوئم کے کروز میزائل کے کامیاب تجربہ پر مبارکباد پیش کی