- الإعلانات -

کشمیر پر پاکستان کے بیانیئے کی توثیق کرنے پر پاکستان کے عوام کی طرف سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا شکریہ ادا کرتا ہوں وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کی نجی ٹی چینل سے گفتگو

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ بھارت پر انسانی حقوق کے احترام اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے عالمی دبائو ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے ۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب نریندر مودی بھارت کے زیرانتظام کشمیر میں اپنی پالیسیاں روکنے پر مجبور ہوں گے۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ میں پاکستانی عوام کی طرف سے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے تنازعہ کشمیر سے متعلق پاکستان کے بیانیے کی توثیق کی ہے اور وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کیجنرل اسمبلی کے فورم اور دیگر مواقع پر مسئلہ کشمیر کو موثر انداز میں اجاگر کیا