- الإعلانات -

پی آئی اے طیارہ گمشدگی کا معاملہ،،،جہاز گم نہیں ہوا ،،بلکہ فروخت کیا گیا، قومی ایئرلائن نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا۔

پی آئی اے کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کراوئے گئے جواب میں بتایا گیا ہے کہ طیارہ اپنی عمر 2016 میں پوری کر چکا تھا،سول ایوی ایشن کی اجازت سے جہاز گراونڈ ہونے کیلئے جرمنی بھیجا گیا،جہاز کو فلم کی شوٹنگ کیلئے بھی استعمال کیا گیا،شوٹنگ کی مد میں پی آئی اے کو 2 لاکھ دس ہزار یورو ملے،جہاز ایک لاکھ تین ہزار،جبکہ اس کے دو انجن تیرہ لاکھ ڈالر میں فروخت ہوئے،قومی ایئر لائن کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا ہے کہ موجودہ انتظامیہ نے چارج سنبھالا تو نیب اور ایف آئی اے تحقیقات کر رہے تھے، پی آئی اے انتظامیہ تحقیقات میں بھرپور تعاون کر رہی ہے،،عدالت عظمی میں ایئر مارشل ارشد ملک کا پاکستان ایئرفورس سے جاری این او سی بھی جمع کرا یا گیا ہے