- الإعلانات -

شہبازشریف مارچ تک وطن واپس آجائینگے

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئےپاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی رانا تنویر حسین نے کہا کہ شہبازشریف مارچ تک وطن واپس آجائینگے،چوہدری شجاعت نے عمران خان کو تین مشورے دیے ہیں یہ ہر حکمران کیلئے بہتر ہیں،چوہدری شجاعت حسین کو بھی چاہیے کہ وہ کھل کر بات کریں،مولانا فضل الرحمان کے احتجاج میں (ن) لیگ نے بھرپور شرکت کی تھی،ہماری کوشش ہے کہ مارچ میں اس حکومت کے خلاف بھرپور اورنتیجہ خیز احتجاج کریں۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے چاپلوس ملک وقوم کیلئے زیادہ نقصان دہ ہوتے ہیں۔