- الإعلانات -

، کراچی اور گجرات کے عوام بھی حکومت سے خوش نہیں بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آرمی چیف سے میری کوئی ملاقات یا رابطہ نہیں ہوا،آرمی ایکٹ میں ترامیم کسی کے کہنے پر واپس نہیں لیں،ہم سلیکٹڈ وزیر اعظم کو نہیں مانتے، کسی بھی غیر جمہوری سازش میں شامل نہیں ہونگے، حکومت جادو پر چل رہی ہے اور اس جادو کا توڑ عوام ہے، کراچی اور گجرات کے عوام بھی حکومت سے خوش نہیں، اپوزیشن کیلئے مشکل کر دیا گیا ہے کہ وہ اپنی سیاست کرے، شہباز شریف کی غیر موجودگی میں اس کردار کی کمی محسوس ہو رہی ہے، اپوزیشن کے درمیان ماضی میں جو بہتر رابطہ رہا وہ اس طرح نہیں رہا، تالی دو ہاتھوں سے بجتی ہے لیکن ایک ہاتھ غائب ہے، ہم حکومت کو صرف آئینی طریقہ کار سے ہٹانا چاہتے ہیں