- الإعلانات -

آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری

واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں۔ جمعرات کو جاری اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 15900کیوسک اور اخراج 45000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 8700کیوسک اور اخراج 8700کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد14300 کیوسک اور اخراج40000 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد15300کیوسک اور اخراج 8200 کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1454.79 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.451 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1177.00 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.020 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 645.60 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.142 ملین ایکڑ فٹ ہے