- الإعلانات -

میٹرک ،ایف اے ،سرٹیفکیٹ کورسسز اور اوپن ٹیک کورسسزمیں داخلہ فارم جمعہ تک جمع کرائے جاسکتے ہیں، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے میٹرک ایف اے سرٹیفکیٹ کورسسز اور اوپن ٹیک کورسسزمیں داخلہ فارم جمع کرانے کی جمعہ کو آخری تاریخ ہے، قبائلی علاقہ جات اور بلوچستان کے طلبہ میٹرک پروگرام میں مفت داخلہ حاصل کرسکتے ہیں۔ یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق اِن علاقوں میں رہائش پذیر داخلوں کے خواہشمند افراد کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر یونیورسٹی کے قریب ترین ریجنل کیمپس سے رابطہ کریں۔ وائس چانسلر ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم نے اِس امید کا اظہار کیا ہے کہ اِن دونوں علاقوں سے زیادہ سے زیادہ لوگ یونیورسٹی کی اس سہولت سے مستفید ہونگے۔ یونیورسٹی نے ملک کے محروم طبقات کے چار کٹیگریز کو مفت تعلیم دینے کی سہولت کو بھی جاری رکھا ہے ان کٹیگریز میں جیلوں میں مقید افراد ، معذور افراد ، ڈراپ آﺅٹ گرلز اور خواجہ سرا کمیونٹی شامل ہیں ۔ملک بھر میں رہنے والے کسی بھی جسمانی معذوری میں مبتلا افراد ڈراپ آﺅٹ گرلز اور خواجہ سراءکمیونٹی کو اِن مفت تعلیمی منصوبوں سے مستفید ہونے کے لئے یونیورسٹی کے قریب ترین ریجنل آفس سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ جیلوں میں مقید افراد کو داخلہ فارم اور پراسپکٹس جیلوں کے اندر مفت فراہم کئے جاچکے ہیں۔ تمام پروگرامز کے داخلہ فارم اور پراسپیکٹس اسلام آباد میں یونیورسٹی کے مین کیمپس ، علاقائی کیمپسسز/رابطہ دفاتر اور ملک بھر میں قائم کردہ سیل پوائنٹس سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ تمام پراسپیکٹس اور داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہیں۔6۔ماہ دورانیہ کے اوپن ٹیک کورسسز میں پلمبنگ ، سٹیل فکسر الیکٹرک ویلڈنگ ، الیکٹریکل وائرنگ ریفریجریشن اینڈ ائیر کنڈیشننگ ، الیکٹریشن ، موٹر وائنڈنگ ، سول سروئیر سول ڈرافٹسمین اور کمپوٹر سافٹ وئیر اینڈ ہارڈوئیر پروگرامز شامل ہیں