- الإعلانات -

ذوالفقار بھٹو کی پوتی فاطمہ نے سندھ میں تعلیمی اداروں کی زبوں حالی کا پول کھول دیا،ایسی تصاویر شیئر کردیں کہ زرداری بھی پریشان ہوجائیں گے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کی گئی ایک پوسٹ میں انہوں نے خود بھی گھوسٹ سکولوں کی تصاویر شیئر کی ہیں۔ اپنی ایک ٹویٹ میں ویران اور اجڑے ہوئے ایک سکول کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ”کیا آپ کے علاقہ میں کوئی گھوسٹ سکول ہے؟ (اگر ہے تو )اس کی تصویر لیں، تفصیلات جمع کریں اور پھر پوسٹ کریں، پتہ چلائیں حلقہ کا ایم این اے اور ایم پی اے کون ہے ۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ آخر کتنی نسلوں کو یوں لاوارث چھوڑا جائے گا؟ فاطمہ بھٹو نے سکول کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ یہ کرپشن ہے جس پر عمل ہورہا ہے،یہ گورنمنٹ  سرشاہنواز بھٹو بوائزسکول ہے جو کہ سندھ کے شہر سجاول میں واقع ہے ۔ (اس کا نام میرے پرداداکے نام پر رکھا گیاہے اور شاید مقامی حکومت کی نگرانی میں ہے)یہ سکول گزشتہ بارہ سالہ سے یونہی بند پڑ اہے اپنے سلسلہ وار ٹویٹ میں فاطمہ نے مزیدتصاویر بھی شیئر کیں ، ایک تصویر کو انہوں نے کیپشن دیا کہ ’یہ کھڑکی ہے جو چھوٹی ہونے کے ساتھ کوڑے اور گندگی سے بھری ہوئی ہے۔اس کی چھت گرچکی ہے،بارہ سال ہوچکے (تقریبا ایک نسل)میں سے کوئی بھی سجاول کے ایک گاوں میں واقع اس سکول میں نہیں پڑھ سکا