- الإعلانات -

خیبرپختونخوا ایک قدم اور آگے جدید ٹرانسپورٹ متعارف کرانے کا فیضلہ

خیبرپختونخوا حکومت نے پرانے رکشوں کی بجائے سولر رکشے متعارف کرانے کافیصلہ کیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے لیے حکومت نے سورج کی روشنی اور حرارت سے چلنے والے سولر رکشے متعارف کرانے کا فیصلہ کیااور اس ضمن میں محکمہ ٹرانسپورٹ سے منظوری لیے جانے کا انتظار ہے ۔ سولر رکشوں کی فزیبلٹی رپورٹ بھی تیاری کے آخری مراحل میں ہے جس کی منظوری ملتے ہی سولر رکشے سڑکوں پر آجائیں گے جس سے نہ صرف شہرمیں ماحولیاتی آلودگی میں کمی ہوگی بلکہ خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا۔