- الإعلانات -

صدر مملکت نے قوانین پاکستان بل 2016ءکی اشاعت کی منظوری دیدی

اسلام آباد ۔ صدر مملکت ممنون حسین نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر قوانین پاکستان بل 2016ءکی اشاعت کی منظوری دیدی ہے۔اس حوالے سے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے سمری بھیجی گئی تھی ۔ اس بل کا مقصد پاکستان کے قوانین کے متن کی غلطیوں سے پاک نقل کی تیاری اور اشاعت کو یقینی بنانا ہے ۔