- الإعلانات -

ایک سال کے دوران 22 ہزار 656 خاندان واپسی اپنے علاقوں میں پہنچ گئے

شمالی وزیر ستان کے بے گھر افراد کے خاندانوں کی واپسی کا سلسلہ جاری، ایک سال کے دوران 22 ہزار 656 خاندان واپسی اپنے علاقوں میں پہنچ گئے، 34ہزار 418بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلائے گئے.
اسلام آباد ۔ دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں متاثر ہونے والے شمالی وزیر ستان کے بے گھر افراد کے خاندانوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ ایک سال کے دوران 22 ہزار 656 خاندان واپسی اپنے علاقوں میں پہنچ گئے واپس جانے والے خاندانوں کے 34ہزار 418بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلائے گئے ۔ فاٹا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے حکام کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں متاثر ہونے والے شمالی وزیرستان کے بے گھر افراد کے خاندانوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ ایک سال کے دوران 22ہزار 656 خاندان واپس اپنے علاقوں میں پہنچ گئے ہیں جبکہ نادرا نے شمالی وزیرستان کے بے گھر افراد کے ایک لاکھ چار ہزار دو خاندانوں کی اب تک تصدیق کی ہے حکام کے مطابق واپس جانے والے خاندانوں کو اقوام متحدہ کے ادارے ورلڈ فوڈ پروگرام کے ذریعہ چھ ماہ کے لئے خشک خوراک ‘ اشیائے خوردو نو ش دی گئی ہیں جبکہ سردی سے بچاﺅ کے لئے گرم کمبل اور خیمے بھی دیئے جارہے ہیں حکام کے مطابق واپس جانے والے بے گھر افراد کے 34 ہزار 418 بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلائے گئے ہیں جبکہ واپسی کے موقع پر حکومت کی جانب سے مفت ٹرانسپورٹ کی سہولت بھی فراہم کی جارہی ہے۔