- الإعلانات -

قائمہ کمیٹی ریاستیں و سرحدی امور کا اجلاس یکم اپریل کو ہوگا

اسلام آباد ۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی ریاستیں و سرحدی امور کا اجلاس یکم اپریل کو وزارت کے کمیٹی روم میں منعقد ہوگا۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین محمد جمال الدین کریں گے اجلاس میں وزارت سیفران کے مختلف امور کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ افغان مہاجرین کی فلاحی پروگرام راہ سمیت مختلف امور کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔