- الإعلانات -

ڈھاڈرمیں باپ نے فائرنگ کرکے بیٹی سمیت دو افراد کو قتل کردیا

کوئٹہ۔ بولان کے علاقے ڈھاڈر میں باپ نے سیاہ کاری کے الزام میں فائرنگ کرکے اپنی بیٹی سمیت دوا فرادکو قتل کردیا جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس کے مطابق منگل کو ڈھاڈربی ایریا پولیس تھانہ ڈھاڈر کی حدود گوٹھ مشکاف میں والد (ش)نے سیاہ کاری کے الزام میں فائرنگ کرکے اپنی بیٹی مسماة(ح)اور اس کے آشنا (م ن)کوقتل کردیا ،ملزم موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس کو اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر لاشوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثاءکے حوالے کردیا۔پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔