- الإعلانات -

سیٹلائٹ ٹاﺅن میں نامعلوم مسلح افراد نے9سالہ بچے کو اغواءکرلیا،پولیس

کوئٹہ۔ کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاﺅن میں نامعلوم مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر9 سالہ بچے کو اغواءکرکے نامعلوم مقام کی جانب فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق منگل کو پولیس تھانہ سیٹلائٹ ٹاﺅن کی حدود سیٹلائٹ ٹاﺅن میں نامعلوم مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر 9سالہ ایمل خان جوکہ سکول کا طالب ہے اس کو اغواءکرکے نامعلوم مقام کی جانب فرار ہوگئے۔پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان اور مغوی بچے کی تلاش شروع کردی ہے۔