- الإعلانات -

اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کےلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے،ڈی پی او

قصور۔ ڈی پی او قصور سیدعلی ناصررضوی نے تھانہ مصطفی آباد للیانی کے دورہ کے موقع پر کہا کہ کسی قسم کی ناجائزحراست‘ اندراج میںتاخیریا جھوٹے مقدمہ کا اندراج قطعاً برداشت نہیں کیاجائیگا۔ انہوں نے کہا کہ اشتہاری مجرمان‘پولیس اور شہریوں کے دشمن ہیں انکی گرفتاری کےلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اور انکی پراپرٹی ضبط کروانے کےلئے قانونی کارروائی جلد مکمل کی جائے۔ منشیات فروشوں ‘جواءخانوں کیخلاف کریک ڈاﺅن کریں۔ اگرکسی پولیس افسر نے کسی مقدمہ کی تفتیش میں کسی مظلوم کیساتھ زیادتی یا ناانصافی کی کوشش بھی کی تو اسکے خلاف ضابطہ فوجداری کامقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کیاجائیگا۔