- الإعلانات -

سچاں میں 10 سالہ دشمنی دوستی میں بدل گئی

مانسہرہ۔ سچاں میں 10 سالہ دشمنی دوستی میں بدل گئی، 2006ءمیں قتل ہونے والی خاتون کے بھائیوں اور مقتولہ کے دیور نذیر کے درمیان راضی نامہ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق 2006ءمیں بچھی تریڈا میں نذیر گھریلو تنازعہ پر اپنی بھاوج زوجہ گل محمد کو قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا تھا جس کے بعد مقتولہ کے شوہر کی اپنے قاتل بھائی کے ساتھ صلح ہو گئی لیکن مقتولہ کے بھائیوں اور قاتل نذیر کے درمیان 10 سال سے دشمنی چلی آ رہی تھی۔ گذشتہ دنوں نسیم خان ایڈووکیٹ سچاں، نائب ناظم وی سی کلس اچھاڑی محمد ارشد خان، گل محمد شاہ، شاہنواز خان، سجاد خان، اسرار عمر خان اور ایاز ماسٹر کی کوششوں کی وجہ سے دونوں خاندانوں میں راضی نامہ ہو گیا اور دشمنی دوستی میں بدل گئی۔