- الإعلانات -

ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو ملکر کام کرنا ہو گا، ملک اخلاق

ہری پور۔ ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمہ کیلئے تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو ملکر کام کرنا ہو گا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو ریلیف مل رہا ہے، وفاقی حکومت توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے اہم اقدامات اٹھا رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ علاقہ پنج کٹھہ کے راہنما ملک اخلاق نے یہاں موہڑہ سردار بیگ میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں ملک تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن ہے جو ہر پاکستانی کے دل کے آواز تھی۔ حکومت نے اپنی حالیہ مدت کے دوران توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے جو اقدامات کئے ہیں ان کے جلد مثبت اثرات مرتب ہونا شروع ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمہ کیلئے تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو ملکر کام کرنا ہو گا۔ ہمیں پوائنٹ سکورنگ کی بجائے ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے مثبت تجاویز پر عمل کرنا ہو گا تاکہ ہمارا ملک دہشت گردی جیسی لعنت سے چھٹکارا پا سکے۔