- الإعلانات -

کراچی آپریشن کسی قیمت پر بند نہیں ہوگا، وزیراعظم نوازشریف

کراچی: وزیراعظم نواز شریف نے قانون نافذ كرنے والے اداروں  كو ہدایت كی ہے كہ كراچی میں  سیاسی جماعتوں میں موجود عسكری ونگز، دہشت گرد تنظیموں  اور ان كے سہولت كاروں كے خلاف سخت ترین كارروائی كی جائے اور شہر میں قیام امن کے لیے کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔

اجلاس سے خطاب كرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے كہا كہ كراچی ہماری اولین ترجیح ہے،كراچی آپریشن سے شہر میں امن قائم ہو گیا ہے، بھتہ خوری، ٹارگٹ كلنگ اور اغوا برائے تاوان كی وارداتوں كا خاتمہ ہوگیا ہے، امن كے قیام كیلیے جاری آپریشن كے باعث دہشت گردوں كی كارروائیوں كی صلاحیت تقریباً ختم ہو گئی ہے تاہم نتائج كے حصول کے لیے اگر آپریشن جاری ركھنے میں مزید وقت لگے گا تو ہم گھبرانے والے نہیں کیونکہ ہمیں پورا یقین ہے كہ معاملات جلد بہتر ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا كراچی آپریشن كو شروع ہوئے تقریباً 2 سال ہونے والے ہیں،شہر میں آپریشن سب كے اتفاق رائے سے شروع كیا گیا، آپریشن كے باعث شہر میں بھتہ خوری، اغواءبرائے تاوان اور ٹارگٹ كلنگ كا تقریباً خاتمہ ہو گیا ہے۔