- الإعلانات -

39بھٹہ مزدوروں کو رہاکرنے کاحکم

لاہور۔ لاہورہائیکورٹ کے جسٹس طارق عباسی نے 39بھٹہ مزدوروں کو رہاکرنے کاحکم دیدیا۔ دوران سماعت عدالت کے روبرو درخواست گزار بشیر احمد نے موقف اختیار کیاکہ منڈی بہاوالدین کا بھٹہ مالک آصف بھٹہ مزدوروں سے جبری مشقت لیتاہے اور مزدوری نہ کرنے پر تشدد کانشانہ بناتا ہے۔ لہذا انہیں بازیاب کروایاجائے عدالتی حکم پر بیلف نے چھاپہ مار کر39 بھٹہ مزدوروں کو بازیاب کروایا ۔بازیاب ہونے والوں میں مردوں کے علاوہ خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔ عدالت نے بازیاب ہونے والے تمام بھٹہ مزدوروں کو رہاکرنے کاحکم دیتے ہوئے بھٹہ مالک کے خلاف قانون کے تحت کاروائی کاحکم دیدیا ہے۔