- الإعلانات -

سلمان اور آصف کی مشکلات برقرار،واپسی کا سفر دشوار

سزا کا دورانیہ جلد مکمل ہونے کے باوجود سلمان بٹ اور محمد آصف کی مشکلات برقرار ہیں، دونوں کیلیے کرکٹ میں واپسی کا سفردشوار اور راہ میں کانٹے حائل ہوں گے، انھیں ڈومیسٹک مقابلوں میں فوری شرکت کی اجازت نہ مل سکی،یکم ستمبر سے شروع ہونے والے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں ایکشن میں آنے کے ارمانوں پر پانی پھر گیا، پی سی بی کو آئی سی سی کے تفصیلی فیصلے کا انتظار ہے،کھلاڑیوں کوکلین چٹ پانے کیلیے مختلف مراحل سے گزرنا ہوگا۔

دوسری جانب چیف سلیکٹر ہارون رشید کا کہنا ہے کہ سلمان اورآصف کو کسی بھی سطح پر سلیکشن کیلیے زیر غور لانے کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا،دونوں کو ایکدم ٹیم میں لانا مناسب نہیں لگتا، فٹنس اور فارم ثابت کرنے کیلیے وقت درکار ہے، جو کرکٹر اس وقت عمدہ کارکردگی کی بنا پر اپنی جگہ بنائے ہوئے ہیں انھیں باہر کرکے ایسے کھلاڑیوں کو کس طرح شامل کرسکتے ہیں جن کے بارے میں کوئی اندازہ ہی نہیں۔دریں اثنا تینوں کھلاڑیوں کے بارے میں کرکٹ حلقوں کی رائے بھی منقسم ہے،کوئی حق میں تو دیگر مخالف ہیں