- الإعلانات -

اے پی این ایس انتخابات، سردار خان نیازی ایگزیکٹو باڈی کے بلامقابلہ ممبر منتخب

سردار خان نیازی گذشتہ سولہ سال سے مسلسل ایگزیکٹو باڈی کے بلامقابلہ ممبر منتخب ہوتے چلے آرہے ہیں.

کراچی(بیورورپورٹ)پاکستان گروپ آف نیوز پیپرز کے چیف ایڈیٹر سردار خان نیازی اے پی این ایس کے انتخابات میں ایگزیکٹو باڈی کے بلامقابلہ ممبر منتخب ہوگئے ۔سردارخان نیازی گذشتہ سولہ سال سے اے پی این ایس کی ایگزیکٹو باڈی کے بلا مقابلہ ممبر منتخب ہوتے چلے آرہے ہیں ۔آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے ایگزیکٹو باڈی کی نشستوں کیلئے ہونے والے انتخابات میں دیگر ممبران کے حوالے سے رات گئے تک ووٹنگ جاری رہی ۔سردار خان نیازی اس مرتبہ بھی اے پی این ایس کی ایگزیکٹو باڈی کے بلامقابلہ ممبر منتخب ہوگئے ہیں۔