- الإعلانات -

پنجاب بھرمیں سالانہ امتحانی نتائج کااعلان

فیصل آباد۔ محکمہ تعلیم حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں فیصل آباد ڈویژن سمیت صوبہ بھر میں جمعرات کے روز مختلف کلاسز کے سالانہ امتحانی نتائج کااعلان کردیا گیاہے جن میں کلاس اول سے لے کر کلاس ہفتم تک کے نتائج شامل ہیں تاہم کلاس نہم اور اس سے اوپر کی کلاسز کے نتائج کااعلان متعلقہ بورڈز امتحان مکمل ہونے پر اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق کریں گے۔ دوسری جانب امتحانی نتائج کے اعلان کے بعد نئے داخلے بھی آج یکم اپریل بروزجمعہ سے شروع کئے جا رہے ہیں ۔ محکمہ تعلیم فیصل آباد ڈویژن کے ترجمان نے بتایا کہ تمام پرائمری ، ایلیمنٹری ، ہائی سکولوں کے سربراہان کو ہدائت کی گئی ہے کہ وہ اپنے سکولوں میں نئے طلبا ءو طالبات کے زیادہ سے زیادہ تعداد میں داخلے ےقینی بنائیں ۔