- الإعلانات -

ضلع بھر میں کم عمر رکشہ ڈرائیورز کے خلاف بھرپورکاروائی کااعلان

فیصل آباد۔ سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد نے ضلع بھر میں کم عمر رکشہ ڈرائیورز کے خلاف بھرپورکاروائی کااعلان کیا ہے اور کہاہے کہ ضلع فیصل آباد کے تمام سیکٹرز میں آج یکم اپریل بروزجمعہ سے خصوصی مہم شروع کی جارہی ہے، لہٰذا تمام رکشہ ڈرائیورز اپنے ڈرائیونگ لائسنس فوری بنوائیں اور کم عمر رکشہ ڈرائیورز ہرگز رکشہ نہ چلائیںورنہ ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائےگی۔ترجمان نے بتایاکہ سی ٹی او نے تمام ٹریفک سرکلزکو اس حوالے سے خصوصی آپریشن کے لیے جلد از جلد پیپر ورک مکمل کرنے کاحکم بھی دیاہے ۔انہوںنے بتایاکہ اس حوالے سے تمام ٹریفک وارڈنز کو تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی ہے۔انہوںنے کہاکہ ٹریفک وارڈنز کی جانب سے اچھے اخلاق کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے کارروائی عمل میں لائی جائے گی تا ہم بلا امتیاز اور ترجیحی بنیا دو ں پر کارروائی کو یقینی بنایاجائیگا۔ انہوںنے بتایاکہ اس کاروائی کا مقصد حادثات کی شر ح میں کمی اور سڑکوں پر شہریوں کے جان و مال کو تحفظ فراہم کرنا ہے جبکہ رکشہ ڈرائیورز کی سہولت کے لیے موبائل لر نر ڈرائیونگ پر مٹ کی سہولت بھی بہم پہنچائی جارہی ہے۔