- الإعلانات -

بہاریہ فصلو ں کی باقیات برداشت کے بعد فوری تلف کر نے کی ہد ایت

فیصل آباد۔ ماہرین زراعت نے کاشتکار وں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بہاریہ فصلات اور سبزیوں کی باقیات برداشت کے بعد فوری تلف کردیں کیونکہ ان باقیات کی موجودگی میں سفید مکھی پیداہونے اور کپاس سمیت دیگر فصلات پر حملہ آور ہونے کا شدید خدشہ رہتاہے جس سے مذکورہ فصلات کو سخت نقصان پہنچنے کااحتمال ہوتاہے لہٰذا اس ضمن میں کسی غفلت یاکوتاہی کا مظاہرہ کرنے سے گریز کیاجائے تاکہ بعد ازاں کاشتکاروں کو کسی مشکل یاپریشانی کاسامنانہ کرناپڑے۔انہوںنے بتایاکہ کپاس کے کاشتکاروں کو بہاریہ فصلات سے سفید مکھی کے تدارک پر توجہ مرکوزرکھنی چاہیے کیونکہ سفید مکھی کپاس کا انتہائی نقصان دہ کیڑا ہے جو سارا سال متحرک رہتا ہے اس لیے کاشتکار حفاظتی اقدامات کے تحت بہاریہ فصلات اور سبزیوں کی باقیات کو برداشت کے بعد فوراً تلف کر دیں۔