- الإعلانات -

کاشتکار گندم کی کنگی کی بیماری کے خلاف قوت مدافعت رکھنے والی اقسام کا بیج تےار کریں، محکمہ زراعت

کاشتکار گندم کی کنگی کی بیماری کے خلاف قوت مدافعت رکھنے والی اقسام کا بیج تیار کریں، محکمہ زراعت
لاہور۔ کاشتکار گندم کی کنگی کی بیماری کے خلاف قوت مدافعت رکھنے والی اقسام کا بیج تیار کریں۔ محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان کے مطابق آئندہ کاشت کےلئے قوت مدافعت رکھنے والی اقسام کے بیج کے استعمال سے بیماری کے ممکنہ حملہ کے خطرہ سے نمٹا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ محکمہ زراعت حکومت پنجاب کی طرف سے کنگی کی بیماری کے خلاف قوت مدافعت رکھنے والی اقسام کے بیج کی بلا معاوضہ فراہمی ایک قابل تحسین اقدم ہے۔ گندم کی کنگی کی بیماری کی ایک خطرناک قسم یو جی 99 اور دیگر اقسام پاکستان میں غذائی قلت کا سبب بن سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق اس سہولت سے مستفید کنندہ کاشتکار اس بیج کی پیداوار کو ساتھی کاشتکاروں کو اس وقت کے گندم کے نرخوں پر دینے کےلئے پابند ہیں۔اس طرح کاشتکار اس نمائشی پلاٹ سے نےا بیج لے کر پرانے بیجوں کو بیمارےوں سے پاک اقسام کے بیجوں سے تبدیل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کا مذکورہ متاثرہ اقسام کے بیجوں کی فری تبدیلی کامنصوبہ انتہائی اہم ثابت ہو گا۔ اس منصوبہ سے گندم کی پےداوار میں اضافہ اور فوڈ سکےورٹی میں درپیش مسائل سے نبردآزما ہونے میں مدد ملے گی ۔