- الإعلانات -

رواں مالی سال ترسیلات زر کا حجم 22 ارب ڈالر سے زائد رہنے کا امکان ہے، ذرائع وزارت خزانہ

رواں مالی سال کے دوران ترسیلات زر کا حجم 22 ارب ڈالر سے زائد رہنے کا امکان ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق 2018-19ء کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے بھجوائی گئی رقوم کا حجم 21 ارب 80 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا اور ان ترسیلات زر میں 2017-18ء کے مقابلہ میں 10 فیصد کا اضافہ دیکھنے میںآیا تھا۔ رواں مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران گزشتہ مالی سال کے اس عرصہ کے مقابلہ میں 5.4 فیصد اضافے کے ساتھ ترسیلات زر کا حجم 15 ارب 10 کروڑ ڈالر رہا ہے۔ ترسیلات زر میں اضافے کی موجودہ صورتحال کو مد نظررکھتے ہوئے مالی سال 2019-20ء میں مجموعی حجم 22 ارب ڈالر سے بڑھنے کی توقع ہے