- الإعلانات -

کراچی کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، وفاقی حکومت شہر کے مکنیوں کو درپیش مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے وزیر اعظم عمران خان کی گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات میں گفتگو

 وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، ملک کے معاشی مرکز کی ترقیاتی ضروریات اور عوام کو درپیش مسائل کا مکمل ادراک ہے اور اس ضمن میں وفاقی حکومت اپنا کردار ادا کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے گفتگو کرتے کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعرات کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبہ سندھ کی مجموعی صورتحال خصوصاً شہر قائد میں وفاقی حکومت کی جانب سے حال ہی میں مکمل کئے جانے والے اور جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔وزیرِ اعظم نے کراچی کی عوام کی سہولت اور ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے وفاقی حکومت کی جانب سے تکمیل شدہ ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے گورنر سندھ کے کردار کو سراہا۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ کراچی کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے۔ ملک کے معاشی مرکزکی ترقیاتی ضروریات اور عوام کو درپیش مسائل کا مکمل ادراک ہے اور اس ضمن میں وفاقی حکومت اپنا کردار ادا کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔ وزیرِ اعظم نے گورنر سندھ کو ہدایت کی کہ کراچی کی عوام کی ضروریات اور فلاح و بہبودکو مد نظر رکھتے ہوئے دیگر ترقیاتی منصوبوں کی بھی جامع منصوبہ بندی کی جائے ۔ اس حوالے سے وزیرِ اعظم ایک اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں کراچی کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید ترقیاتی منصوبوں کے اجرا پر غور کیا جائے گا