- الإعلانات -

وفاقی وزیرحماد اظہر کو بین الاقوامی ادارے نے بڑا اعزاز دے دیا

نجی ٹی وی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ورلڈ اکنامک فورم نے نوجوان عالمی رہنماؤں کی فہرست جاری کی جس میں تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی کا نام بھی شامل کیا گیا۔

عالمی اقتصادی فورم کی جانب سے جاری ہونے والی فہرست میں حماد اظہار کا نام 114 نوجوان عالمی رہنماؤں کے ساتھ شامل کیا گیا، انہیں ادارے کی جانب سے یہ اعزاز کم عمر وزیر بننے اور اچھے انداز سے سیاسی خدمات انجام دینے پر دیا گیا۔

بین الاقوامی ادارے کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں اگر جنوبی ایشیا کی بات کی جائے تو حماد اظہر کو دوسرا نمبر دیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں پاکستانی خاتون صحافی کا نام بھی فہرست میں شامل کیا گیا۔ حماد اظہر کا کہنا تھا کہ نوجوان عالمی رہنما کی فہرست میں نام شامل ہونا میرے لیے بہت فخر کی بات ہے