- الإعلانات -

وزیراعظم عمران خان عوام کے گھر کا خواب پورا کر رہے ہیں،فردوس عاشق اعوان

معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان عوام کے گھر کا خواب پورا کر رہے ہیں۔ 20 ہزار گھروں کے 7 منصوبوں کا آغاز 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے خواب کی تعبیر کی جانب عملی قدم ہے فردوس عاشق اعوان کامزید کہنا ہے کہ کم آمدن والے پاکستانیوں کا معیار زندگی بلند کرنا وزیراعظم عمران خان کا مشن ہے۔پاکستانیوں کیلئے چھت کی فراہمی ہمارے منشور میں کیا گیا وعدہ ہے۔ انشا اللہ عوام کے دل کی تمنا پوری ہوگی، انہیں اپنے گھر کا مالک بنائیں گے انہوں نے کہاکہ اس اقدام سے تعمیرات کا شعبہ ترقی کرے گا۔اس ایک شعبے سے 40 صنعتیں چلنے سے روزگار پیدا ہو گا، معاشی سرگرمیاں تیز ہوں گی۔ عمران خان قوم کا احساس رکھنے والے وہ واحد رہنما ہیں جنہوں نے کھلے آسمان تلے سونے والوں کو ٹھٹھرتی سردی اور گرمی سے بچانے کے لیے پناہ گاہوں کا انتظام کیا